ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدارس ایک بارپھریوگی سرکارکے نشانے پر، 46مدارس کاامدادی فنڈبند

مدارس ایک بارپھریوگی سرکارکے نشانے پر، 46مدارس کاامدادی فنڈبند

Wed, 13 Sep 2017 21:21:18    S.O. News Service

لکھنو ،13؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کی یوگی حکومت نے صوبے کے مدرسوں کو سخت جھٹکا دیا ہے۔حکومت نے ریاست کے46مدارس کوملنے والے فنڈز پر روک لگادی ہے۔ڈی آئی اوایس کی رپورٹ کے بعد یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ان مدارس کے بارے میں شکایات ملی تھیں کہ معیار کے مطابق کام نہیں کرتے۔اتر پردیش حکومت 560مدرسوں کوامدادی فنڈز فراہم کرتی ہے۔اس گرانٹ میں اساتذہ کی تنخواہ اور بحالی کاخرچ شامل ہے۔اس سلسلے میں ملی شکایت کے مطابق ان مدارس میں تنخواہ تو کم دی جاتی ہے لیکن دستخط زیادہ پر کروایا جاتا ہے یعنی ریکارڈ میں جتنی تنخواہ دی جاتی ہے، اس سے زیادہ دکھائی جاتی ہے۔

اتناہی نہیں ان مدارس میں پڑھائی لکھائی صرف کاغذ پر ہی دکھائے جانے کاالزام ہے۔اس سے پہلے یوگی حکومت نے احکامات جاری کرکے صوبے کے تمام مدرسوں کو ہندی میں مدرسے کا نام، کھولنے اور بند ہونے کا وقت سمیت تمام معلومات لکھنی ہوں گی۔اس پر یوپی حکومت کے وزیر بلدیو سنگھ اولکھ نے کہا تھا کہ یہ حکم اس لیے دیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ جان سکیں کہ آخر کار اس مدرسے کا نام کیا ہے؟ ساتھی ہی لوگ جان سکیں کہ یہاں کس طرح کی تعلیم ہے۔مدرسوں کے کھلنے اور بند کرنے کا وقت بھی بورڈ پر لکھا جائے گا۔


Share: